امروتی،05؍ مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آندھرا پردیش کے گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے آج مرکزی حکومت سے کہا کہ وہ ریاست کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے سمیت آندھرا پردیش قانون، 2014کے تمام دفعات کو نافذکرنے کے عمل کو تیز کریں۔ریاست کے بجٹ سیشن کے پہلے دن آج قانون ساز کونسل اور اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ ایشیا پیسیفک علاقے میں اپنی شناخت بنانے کا خواب پورا ہونے تک ریاستی حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔گورنر نے کہاکہ آندھرا پردیش تنظیم نو قانون، 2014 اور دیئے گئے یقین دہانیوں کی بنیاد پر مرکزی حکومت کو آندھرا کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے، وسائل کی کمی پوری کرنے اور اقتصادی مدد فراہم کراکر پولاورم پروجیکٹ مکمل کرنے کے عزم کو بخوبی ادا کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ برسرے اقتدارتیلگو دیشم پارٹی نے مرکزی بجٹ میں ریاست کو تفویض وسائل پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ریاست کے حقوق کے لئے اپنی لڑائی جاری رکھے گی۔